کیمبر ج اولیول سیکنڈ لینگوئج اُردو
زیر ِ نظر کتاب کیمبر ج اولیول سیکنڈ لینگوئج اُردو(نصاب بی 3248)کے جدید ترین نصاب کے عین مطابق تیار کی گئی ہے ۔ شامل ِ نصاب تحاریر کاانداز سادہ و سیلس ہونے کے ساتھ دل چسپ بھی ہے ۔
اس کتاب میں جہاں طلبہ کے اسلوبِ نگارش کو نکھارنے اور شعور بیدار کرنے کو مدِ نظر رکھا گیا ہے وہیں تدریسی اور امتحانی نقطۂ نظر کی رُوسے مجوزہ اہداف کے حصول کو ممکن بنایا گیا ہے۔
طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُرد و زبان کی ترویج اور اُسے مقبولِ عام بنانے جیسے پُر خلوص مقاصد اس کتاب کی تالیف کے محرکات میں شامل رہے ہیں۔ چناں چہ اس میں شامل منتخب نثر پارے جہاں علم اور معلومات میں اضافہ کرتےہیں۔ وہیں اس کتاب میں موجود سرگرمیاں زبان کی چاروں جہات، تحریر و تفہیم اور سماعت و قراءت کا بخوبی احاطہ کرتی ہیں۔
کیمبر ج کے مجوزہ نصاب کے مطابق ہر مشق میںمہارت حاصل کرنے کے لیے ، مفید مشقیں بھی ترتیب دی گئی ہیں تاکہ طلبہ پرچہ اول اور دوم کو بہتر طور پر حل کر سکیں۔
امیدِ واثق ہے کہ یہ کتاب طلبہ کے ذہنوں پر نہ صرف دستک دے گی بلکہ علم کی آبیاری میںبھی مفید ثابت ہوگی ۔(اِن شاء اللّٰہ)